بیرونی ممالک 10896پاکستانی پابندسلا سل، قانونی معاونت نہ ملنے پر 6211مجرم قرار

بیرونی ممالک 10896پاکستانی پابندسلا سل، قانونی معاونت نہ ملنے پر 6211مجرم قرار

  



اسلام آباد(آئی این پی)بیرون ملک سفارتخانوں کی عدم دلچسپی کے باعث دنیا بھر کے 28ممالک میں 10ہزار 896پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں قید ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

آگئیں جن کے مطابق بیرون ملک سفارتخانوں کی عدم دلچسپی کے باعث 28ممالک میں 10ہزار 896پاکستانی قیدی جیلیں کاٹ رہے ہیں۔مذکورہ قیدیوں میں سے قانونی معاونت نہ ملنے پر 6ہزار 211کو مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔یہ قیدی متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی، دبئی، اومان، چین، ایران، بھارت، یونان، عراق، کویت، ملائیشیا، ترکی، تھائی لینڈ، سری لنکا، قطر، روس، پرتگال، ناروے، جنوبی افریقہ، سپین، اٹلی، فرانس، کینیڈا، ہنگری، آسٹریلیا، بحرین، افغانستان اور بنگلہ دیش میں قید ہیں۔ان قیدیوں میں سے 4ہزار 500پاکستانیوں کے مقدمات مختلف ممالک کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، 4ہزار 120پاکستانی منشیات سمگلنگ اور 1ہزار 195غیر قانونی امیگریشن پر قید ہیں۔دستاویز کے مطابق 1ہزار 737قیدی قتل، اغوا اور چوری کے جرائم میں قید ہیں، 190پاکستانی انسانی سمگلنگ اور 165ڈکیتی کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔علاوہ ازیں 374فراڈ، 467ویزا کی مدت ختم ہونے پر جبکہ دیگر 2ہزار 61پاکستانی معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر پابند سلاسل ہیں۔

پاکستانی پابند سلاسل

مزید : ملتان صفحہ آخر