اداکارہ ثنا جاوید کی بہن حنا جاوید کی شوبز میں کامیاب انٹری

اداکارہ ثنا جاوید کی بہن حنا جاوید کی شوبز میں کامیاب انٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید کی بہن حنا جاوید نے بھی شوبز میں قدم رکھتے ہی کامیابی حاصل کرلی ہے۔حنا جاوید نے کیرئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جبکہ ان دنوں ان کا پہلا ڈرامہ نشر کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے سپرہٹ سیریل ”میرے پاس تم‘‘میں حرا مانی کی بہن کا کردار کرنے والی نئی اداکارہ حنا جاوید کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ثنا جاوید کی بہن ہے جس کا کردار اگرچہ بہت مختصر اور ثانوی نوعیت کا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کی انٹری کا نوٹس لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے حنا جاوید کو باقاعدہ آڈیشن کے بعد اس کردار کے لئے منتخب کیا گیا۔

مزید :

کلچر -