فلم ”کہے دل جدھر‘‘ میں میرا کردار پسند آئے گا:عتیقہ اوڈھو

  فلم ”کہے دل جدھر‘‘ میں میرا کردار پسند آئے گا:عتیقہ اوڈھو

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اینٹی نارکوٹکس فورس کا یونیفارم زیب تن کئے تصویر شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے اپنی اینٹی نارکوٹکس (اے این ایف) کا یونیفارم پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیا گیٹ اپ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ”کہے دل جدھر‘‘کے لئے اپنایا ہے۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ’نئی فلم ’کہے دل جدھر‘ میں بہت ہی دلچسپ کردار ادا کر رہی ہوں،اْمید ہے مداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا۔‘ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی اداکار جنید خان اور کامران باری کو بھی ٹیگ کیا۔ فلم ”کہے دل جدھر‘‘کا پہلا ٹیزر جنید خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

مزید : کلچر