ورسٹائل فنکاروں میں شامل ہونا خوش قسمتی ہے:احسن خان

  ورسٹائل فنکاروں میں شامل ہونا خوش قسمتی ہے:احسن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارو ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ میر ے حلقہ احباب میں ایسے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور میں ان کی بے پناہ عزت اور قدر کرتا ہوں۔ احسن خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تومیں فن کی الف ب سیکھ رہا ہوں اور کبھی بھی خود کو پرفیکٹ نہیں سمجھتا،اگر کسی کے ذہن میں یہ سوچ آ جائے تو اسے جان لینا چاہیے کہ اس کا زوال شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابیوں کے ساتھ ناکامیاں بھی دیکھی ہیں لیکن میں نے مایوس ہونے کی بجائے ان سے سبق سیکھا ہے اور ان سے تقویت حاصل کی ہے جس سے مجھے آگے بڑھنے اور اپنے اہداف حاصل کرنے میں آسانی رہی ہے۔ زندگی میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو میں رہتا ہوں،اگر مجھے ورسٹائل اداکار وں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے تو یہ میری خوش قسمتی ہے کیونکہ فن کی دنیا میں نام کمانے کیلئے کئی دہائیاں محنت کرنا پڑتی ہے۔ احسن خان نے کہا کہ مجھے احساس کرنے والے لوگ بہت پسند ہیں کیونکہ ایسے لوگ اپنی تکلیف اور غم بھول کر دوسروں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔

مزید :

کلچر -