ڈرامیہ میکرز نئے چہروں کو بھی سامنے لائیں: شوبز شخصیات

    ڈرامیہ میکرز نئے چہروں کو بھی سامنے لائیں: شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ فلم اور ٹی وی میں کافی عرصہ سے کوئی قابل قدر نیا چہرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔خاص طور پر مختلف چینلز پر پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ایک جیسے چہرے دیکھ دیکھ کر ناظرین اکتا چکے ہیں۔اگر کچھ عرصہ اور یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ ٹی ڈرامے دیکھنا چھوڑ دیں گے۔ہمارے ڈرامہ میکرز کو چاہیے کہ وہ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں تاکہ لوگوں کو تبدیلی نظر آئے اس وقت جنید خان،حرا مانی،عائزہ خان،دانش تیمور،حبا بخاری،عمران عباس،ندا ممتاز اور دیگر کئی فنکار ہی ڈراموں میں نظر آتے ہیں اس حوالے سے ایک ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم چینلز کی پسند نا پسند کے سامنے بے بس ہیں ہم اگر نئے فنکار کو کاسٹ کرنے کی بات کرتے ہیں تو چینل والے کہتے ہیں کہ ہمارے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ والے نہیں مانتے آپ صرف ان ہی فنکاروں کو کاسٹ کریں جن کی ڈیمانڈ ہو شوبز انڈسٹری میں نئے آئیڈیازکے ساتھ کام شروع کردیا گیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ہورہاہے نے کہاکہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری اور شوبز کو بین الاقوامی مارکیٹ لے جانے میں نئے آئیڈیاز او رجدید ٹیکنالوجی کا ہمیشہ فقدان رہاہے جس وجہ سے ہم عالمی منڈی سے ہمیشہ پیچھے رہے ہیں اور شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہوتی چلی گئی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بہت سارے تقسیم کاروں اور پروڈیوسرز نے ہماری شوبز انڈسٹری کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے روشنا س کروایا اور اب شکر ہے کہ نئی فلمیں اور پراجیکٹس کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا جاچکاہے۔شوبز شخصیات نے کہاکہ نوجوان نسل بھی ڈائریکشن اور پروڈکشن کی طرف آرہی ہے جس سے بہت زیادہ نئے آئیڈیاز بھی مل گئے ہیں اور ان پر کام شروع کردیا گیا ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد وغیرہ نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح شوبز انڈسٹری میں جدید تکنیک سے مستفید ہوتے رہے تو جلد سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی ہمارا نام دنیا میں گونجے گا۔

،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،صوبیہ خان،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان جانو،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عینی رباب،حمیرا،عروج،اظہر بٹ،روبی انعم،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح شوبز انڈسٹری میں جدید تکنیک سے مستفید ہوتے رہے تو جلد سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی ہمارا نام دنیا میں گونجے گا۔

مزید : کلچر