خلیل الرحمٰن قمر کاایشال فیاض کیساتھ شادی کی خبرپر برہمی کا اظہار

خلیل الرحمٰن قمر کاایشال فیاض کیساتھ شادی کی خبرپر برہمی کا اظہار

  



لاہور(فلم رپورٹر)نامور رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھر پور انداز میں تردید کی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بغیرسوچے سمجھے بغیر ایسی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں جس میں صداقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ٹوئٹر پر بھی اس کی تردید کی ہے۔دوسری طرف ایشال فیاض نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خلیل الرحمٰن قمر کا بے حد احترام کرتی ہوں اور احترام کے اس رشتے کو کسی اور رشتے سے جوڑنے کی مکمل تردید کرتی ہوں، یہ مکمل طور پر ایک جھوٹی خبر ہے۔مصنف خلیل الرحمان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا اور کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ایک شرم ناک عمل ہے۔

مزید : کلچر