بھرتی کیس، راجہ پرویز اشرف نے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی

   بھرتی کیس، راجہ پرویز اشرف نے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نذیرچودھری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمااورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی،گزشتہ روز راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل افتخارشاہدکی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ نیب نے مانا کوئی کرپشن نہیں ہوئی، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد کوئی سماعت نہیں ہوسکتی، عدالت نے کہا کہ جو ملزمان بریت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں، وہ دائر کر دیں،جس کے بعد نیب سے جواب طلب کر لیتے ہیں، عدالتی سماعت کے بعد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس اگر اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا تو جرم نہیں بنتا،اگر آپ نے اثاثے نہیں بنائے مالی فائدہ حاصل نہیں کیا رقم اکاؤنٹ میں نہیں آئی اسے کرپشن نہیں کہہ سکتے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -