پیراگون سوسائٹی کیس، سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش 

 پیراگون سوسائٹی کیس، سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش 

  



 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث خواجہ برادران کے کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی کردی،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت پیش کیاگیاجبکہ ایم این اے خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی جے اجلاس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جوعدالت نے منظو کرلی،خواجہ برادران کے وکلاء نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے بیان کی نقول مانگ لی ہیں تاہم گزشتہ روز قیصر امین بٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے قیصر امین بٹ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیاگیا،جس پر عدالت نے کہا کہ قیصر امین بٹ نہیں آ سکتے تو ہم گواہان کو طلب کر لیتے ہیں، عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

سلمان،پیش

مزید : صفحہ آخر


loading...