محمد صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے 3فروری مقرر 

محمد صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے 3فروری مقرر 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)محمدصفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے دائردرخواست کی سماعت 3فروری پر ملتوی کردی،التواء کی استدعا سرکاری وکیل نے کی تھی،حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ اشتعال انگیزی کے مقدمہ میں محمد صفدر کی ماتحت عدالت سے ہونے والی ضمانت کی منسوخی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھاہے،حکومت کا موقف ہے کہ کیپٹن (ر)محمدصفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی،ان کے خلاف درج مقدمہ میں دفعہ 124(اے) شامل ہے جو کہ ناقابل ضمانت ہے،ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس ان کی ضمانت منظور کی۔

ضمانت منسوخی

مزید : صفحہ آخر