لاہور پارکنگ کمپنی کیس،لیگی رہنماکے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

لاہور پارکنگ کمپنی کیس،لیگی رہنماکے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما حافظ نعمان کے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی،حافظ نعمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب بغیر کسی ثبوت کے کیس میں ملوث کیا،نیب اپنی تحقیقات میں کوئی جرم ثابت نہیں کرسکا، عدالت سے استدعاہے کہ انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت میں حافظ نعمان اور دیگر تین افراد کے خلاف  نیب نے مالی بے ضابطگیاں کرنے کے الزام میں ریفرنس  پیش کر رکھا ہے۔ 

 لیگی رہنما

مزید : صفحہ آخر


loading...