اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی اشتہار کیخلاف دائردرخواست،نیب کو فیصلہ کرنیکا حکم

     اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی اشتہار کیخلاف دائردرخواست،نیب کو فیصلہ کرنیکا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے لئے دیئے گئے اشتہار کے خلاف دائردرخواست پرنیب کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے،جسٹس طارق محمود عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتیوں کے لئے دو جنوری کو اشتہار دیا،اشتہار میں سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگریوں کے حامل افراد کے کوائف طلب کئے گئے،اشتہار میں کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل افراد کے کوائف طلب نہیں کئے گئے،کیمیکل انجینئرنگ کے حامل افراد کے کوائف طلب نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،نیب کو کیمیکل انجینئرنگ ایڈ کر کے نیا اشتہار دینے کا حکم جاری کیا جائے۔

نیب فیصلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...