خیبر پختونخوامیں 6 نئے پولیو کیسز  کی تصدیق، تعداد 97 ہوگئی

خیبر پختونخوامیں 6 نئے پولیو کیسز  کی تصدیق، تعداد 97 ہوگئی

  



 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیو کے 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پولیو کیسز صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، تورغر اور لکی مروت میں سامنے آئے ہیں جن میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق 2019 میں صوبے بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 97 ہوگئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کیسز ضلع لکی مروت سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 32 ہے۔

 پولیو کیسز

مزید : صفحہ آخر


loading...