چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  



 اسلام آباد (آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری   کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا  اجلاس (آج)منگل کو  ہو گا،جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ممبران کیلئے نئے ناموں پر غور ہو گا،مسلم لیگ (ن)کی جانب سے رانا ثناء اللہ پہلی بار کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق  پارلیمانی کمیٹی کا  اجلاس چیئرپرسن  شیریں مزاری کی زیر صدارت (آج) شام4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ممبران کیلئے نئے ناموں پر غور ہو گا،اس قبل حکومت اور اپوزیشن نے  ڈیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے پہلے سے تجویز کردہ نام واپس لے لئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے 8 ناموں کی فہرست تیار کر لی ہے۔حکومت نے پہلے بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام تجویز کیے تھے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ناصر کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق تارڑ کے نام تجویز کئے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے پہلے سندھ کے لئے جسٹس (ر)صادق بھٹی، جسٹس(ر)نور الحق قریشی اور عبد الجبار قریشی، بلوچستان کے لئے ڈاکٹر فیاض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے۔اپوزیشن کی جانب سے سندھ  کیلئے جسٹس (ر)رسول میمن، نثار درانی، اور نگزیب حق اوربلوچستان  کیلئیشاہ محمود جتوئی، رووف عطا، راحیلہ درانی کے نام دیئے  گئے تھے۔ 

چیف الیکشن کمشنر

 جا

مزید : صفحہ آخر