کرپشن زدہ حالات ٹھیک کرنے کی  کوشش کر رہے ہیں،قاسم خان سوری 

  کرپشن زدہ حالات ٹھیک کرنے کی  کوشش کر رہے ہیں،قاسم خان سوری 

  



 اٹاوا(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نہ صرف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ حکومت بھی تحریکِ انصاف کی ہوگی۔ قاسم خان سوری کینیڈا کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دورہ کینیڈا کے دوران اٹاوا میں کامن ویلتھ ممالک کی اسمبلیوں کے سپیکرز کی کانفرنس میں شرکت کی اور ایک سیشن کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کینیڈین نجی ٹی وی چینل پروگرام میں کھل کر گفتگو کی اور کہا کہ ہمیں کرپشن زدہ حالات ملے جسے ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر معاشرے میں مسائل ہوتے ہیں اور پاکستان میں جس طرح پچھلے ستر سالوں میں ادارے کرپشن زدہ ہوئے اس وجہ سے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہ آ سکیں۔ عوام پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت کی سہولیات کا فقدان، تعلیم، بے روزگاری اور اس کے ساتھ ساتھ قوم دہشتگردی کا بھی مقابلہ کرتی رہی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو ان حالات میں 2018 میں حکومت ملی، اور لوگوں کا کہنا تھا کہ اب ملک کو ایسا حکمران ملا ہے جو کرپشن سے پاک ہے جس کی گواہی ساری دنیا دیتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار شخص ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں مشکلات ہیں مگر عمران خان کی ایماندار قیادت میں پاکستانی معاشرے کو کرپشن سے پاک کردیا جائے گا۔ 

قاسم خان سوری 

مزید : صفحہ آخر


loading...