پاکستان ڈیجیٹا ئزیشن کی جانب گامزن، ہمیں ای کامرس پر فوکس کرناہو گا: عبد الرزاق داؤد

پاکستان ڈیجیٹا ئزیشن کی جانب گامزن، ہمیں ای کامرس پر فوکس کرناہو گا: عبد ...

  



اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا،پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ ای کامرس پالیسی پرسٹیک ہولڈر کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ ہمارا سب سے زیادہ پوٹنشنل یوتھ ہے جو ای کامرس کے ذریعے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہاکہ ای کامرس ڈومیسٹک اور اوورسیز پالیسیز سے ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،ای کامرس پالیسی کو فروغ دینے کیلئے فون کالز کے ریٹ کم کئے جائیں گے۔عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ملک میں فور جی فائیو جی سپورٹڈ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کرنے کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گے۔

عبد الرزاق داؤد 

مزید : صفحہ آخر