سلطان قابوس کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا،پیر نور الحق قادری 

سلطان قابوس کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا،پیر نور الحق ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عمان سفارتخانے آمد،عمان کے سفیر شیخ عمر احمد المرہون  سے ملاقات، سلطان قابوس کے انتقال پر دعائے مغفرت کی،پیر نور الحق قادری نے مہمانوں کی کتاب میں عظیم عمانی قائد کے بارے میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے،انہوں نے کہاسلطان قابوس نے سلطنت عمان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی کام کیا،سلطان قابوس کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا،تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے شعبوں میں سلطان قابوس کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا،1970 سے 2020 تک عمان نے سلطان قابوس کی رہنمائی میں مثالی ترقی کی۔

پیر نور الحق قادری 

مزید : صفحہ آخر


loading...