پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ ڈیفڈ کی ملاقات 

 پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ ڈیفڈ کی ملاقات 

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ ڈیفڈ لاہور جے نال شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں، باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے اور رابطہ عوام مہم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے اپنے پہلے دورۂ لاہور پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر پنجاب میں انوائرمنٹ کو بہتر بنانے، سموگ کے خاتمے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کا پاکستان کی سیاست میں بڑا اہم کردار ہے، پاکستان بڑا خوبصورت اور پرامن ملک ہے، لاہور کی ثقافت نے میرا دل جیت لیا ہے۔

 پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر


loading...