ترکی میں غیر قانونی مقیم 65پاکستانی ملک بدر، اسلام آباد پہنچنے پر 26گرفتار

     ترکی میں غیر قانونی مقیم 65پاکستانی ملک بدر، اسلام آباد پہنچنے پر 26گرفتار

  



اسلام آباد (آئی این پی) ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 65پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا،ایف آئی اے نے 26مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65بے دخل پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لایا گیا، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملک بدر پاکستانیوں کی دستاویز کی چھان بین کی۔امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں سے 38مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ

مزید : صفحہ آخر