پی بی 48بلوچستان، عوامی پارٹی کے اکبر اسکانی کی رکنیت بحال

     پی بی 48بلوچستان، عوامی پارٹی کے اکبر اسکانی کی رکنیت بحال

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی بی 48 کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکانی  کی رکنیت بحال کر دی، میرصادق عمرانی نے بلوچستان رکن اسمبلی میر سکندرعمرانی کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات پرحلقہ پی بی 48 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی بی 48 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکانی کی اپیل کی سماعت کی، اکبراسکانی کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس میں دستاویزات جمع کروانی ہیں زیادہ مہلت دی جائے، مخالف وکیل نے عدالت سے حکم امتناعی نہ دینے کی استدعا کی، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا31 دسمبرکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی بی48 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر اسکانی  کوبحال کردیا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ عدالت کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو کرے گی، الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات پرحلقہ پی بی 48 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔ میرصادق عمرانی نے بلوچستان رکن اسمبلی میر سکندرعمرانی کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی، وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فریقین کے مابین سیٹیلمنٹ ہونے کے باعث درخواست واپس لے رہے ہیں، سکندر عمرانی پی بی 11 سے عام انتخابات میں کامیاب ہوے تھے، میر صادق عمرانی نے میرسکندر عمرانی پرانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔عدالت کیس واپس لینے کی اجازت دے دی۔

اکبر اسکانی

مزید : صفحہ آخر