کراچی، صنعتکاروں کا 7بڑے انڈسٹریل زونز میں گیس قلت کیخلاف مظاہرہ

  کراچی، صنعتکاروں کا 7بڑے انڈسٹریل زونز میں گیس قلت کیخلاف مظاہرہ

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے سات بڑے انڈسٹریل زونز میں گیس کی قلت پر صنعتکاروں اور مزدوروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس پر احتجاج کیا، جس کے بعد مظاہرین کے ایم ڈی سوئی سدرن سے مذاکرات جاری ہیں۔کراچی میں سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر صنعتکار اورمزدوروں نے احتجاج کیا، ایم ڈی سوئی سدرن نے صنعتکاروں کو مذاکرات کے لئے آفس بلا لیا، ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرینگے۔صنعتکار جاوید بلوانی نے کہا کہ گیس بندش کے باعث شہرکے 7صنعتی زونزبند ہیں۔ قبل ازیں احتجاج میں سائٹ، کورنگی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل زونز کے علاوہ بن قاسم، لانڈھی اور سپرہائی وے صنعتی زونز کے متاثرین بھی شامل تھے۔

انڈسٹریل زونز 

مزید : صفحہ آخر


loading...