وزیراعلیٰ پنجاب کا کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آٹھویں برسی پر پیغام

  وزیراعلیٰ پنجاب کا کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آٹھویں برسی پر پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کم عمر ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہر ارفع کریم کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ہونہار اورذہین بیٹی ارفع کریم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، ارفع کریم نے کم عمری میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ ارفع کریم اپنی محنت،لگن اور خلوص کی بدولت تاریخ کے اوراق پر روشن ستارے کی طرح چمک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے فروغ کیلئے ان کا مشن آگے بڑھا رہی ہے اور حکومت پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جبکہ صوبے میں گڈ گورننس کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کااعزاز پنجاب حکومت کو حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ/پیغام

مزید : صفحہ آخر


loading...