جر منی کیساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل،اسد قیصر

   جر منی کیساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل،اسد قیصر

  



 اسلام آباد (این این آئی)جرمنی خارجہ امور کے وزیر مملکت نیلز اینن اور جرمنی سفیر بین ہارڈ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان جر منی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان جرمنی کیساتھ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان کو یورپین منڈیوں میں جی ایس پی پلس کا مرتبہ دلانے میں جرمنی کا کردار قابل ستائش ہے۔ جرمن وزیرمملکت برائے خارجہ نے کہاکہ جرمنی مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی توجہ دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریگا۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر


loading...