حکومت جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرعزم: ڈاکٹر ظفر مرزا

حکومت جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرعزم: ڈاکٹر ظفر ...

  



 اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،ڈریپ کو ہدایت کی ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں سروے کیا جائے کہ کن ادویات کی قلت ہے،جن ادویات کی مارکیٹ میں قلت ہے، ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔پیر کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،ڈریپ اور مینفیکچرز ایسوسی ایشن کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہوئی ہے جو جان بچانے والی ادویات کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈریپ کو ہدایت کی ڈرگ انسپکٹرز کے زریعے مارکیٹ میں سروے کیا جاے کن ادویات کی قلت ہے،جن ادویات کی مارکیٹ میں قلت ہے ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جاے، 20جان بچانے والی ادویات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 

 ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید : صفحہ آخر