نئی قیادت وزارت سے تعلقات مضبوط، کاٹے گئے کو ٹہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کرے 

نئی قیادت وزارت سے تعلقات مضبوط، کاٹے گئے کو ٹہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کرے 

  



لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر:ایوب بشیر)ہم نے ایمانداری کے ساتھ خدمت کی ہے،پنجاب کے حج آرگنائزر بالعموم اور ملک بھر کے حج آرگنائزر نے بالخصوص نو منتخب چیئرمین ہوپ حاجی شاہد رفیق سے بڑی امیدیں وابستہ کی ہوئیں ہیں،ان کی طرف سے ہوپ پنجاب کے لیے نوجوان لیڈرخرم ثقلین کو بطور چیئرمین پنجاب لانے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ہم اپنے سینئر ترین لیڈر اور تجربہ کار بڑے بھائی امتیاز بھٹی کے تجربات سے استفادہ کرتے رہیں گے،حاجی شاہد رفیق ہوپ میں نئی روح پھونک دیں گے،حاجی مقبول احمد ہمارے بزرگ ہیں ان کو ساتھ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ہوپ پنجاب کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین رانا شاہد نذیر نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے کامیاب انعقاد کا سہرا میاں نعیم کو جاتا ہے جنہوں نے بڑے بہتر انداز سے تمام امور نمٹائے،رانا شاہد نذیر نے بتایا کہ ہم نے پنجاب میں خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے،بلا تفریق حج آرگنائزر کے دکھ درد میں شریک ہوئے ہیں،حج آرگنائزر کے وقار میں اضافہ کیلئے جدوجہد کی ہے امید کریں گے کہ نئی منتخب قیادت ہمارے تسلسل کو جاری رکھے گی،فارغ ہونے والے چیئرمین نے کہا کہ شاہد رفیق دوراندیش شخصیت ہیں امید کریں گے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروکارلاتے ہوئے ملک بھر کے زون کو تسبیح میں پروئیں گے،وزارت سے تعلقات کو مضبوط کریں گے،کاٹے گئے کوٹہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم شاہد رفیق اور خرم ثقلین کے دست بازو بنیں گے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت جاری رکھیں گے۔

رانا شاہد نذیر

مزید : صفحہ آخر


loading...