جنرل ندیم رضا کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹر امیر البحر سے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

 جنرل ندیم رضا کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹر امیر البحر سے پیشہ ورانہ امور پر ...

  



  اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے جنرل ندیم رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ترجمان نے بتایاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں مختلف آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔ 

جنرل ندیم رضا

مزید : صفحہ آخر