خراب موسم سے 5پروازیں منسوخ، 11تاخیر کا شکار، ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم برہم 

     خراب موسم سے 5پروازیں منسوخ، 11تاخیر کا شکار، ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر، این این آئی)خراب موسم کی وجہ سے 5پروازیں منسوخ جبکہ 11تاخیر کا شکار رہیں، مختلف شہروں میں شدید بارش کی وجہ سے متعدد ٹرینیں ڈیڑھ سے 5گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز  264، ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز402،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی پرواز653، ائیر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 401 اورپی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز313 منسوخ ہو گئی۔پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز 763ڈیڑھ گھنٹہ،پی آئی اے کی مسقط جانے والی پرواز 229،پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز 221ایک گھنٹہ،گلف ائیر کی بحرین جانیوالی پرواز 765 دو گھنٹے،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 342 ڈھائی گھنٹے،اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز ایک گھنٹہ،سعودی ائیر لائن کی مدینہ شریف سے آنے والی پرواز  3728ایک گھنٹہ،ترکش ائیر کی استنبول سے آنیوالی پرواز 714 دو گھنٹے،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی پرواز 651ڈیڑھ گھنٹہ، ائیر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 417 ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ گلف ائیر لائن کی بحرین سے آنیوالی پرواز 764دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانیوالی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔جعفر ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس پانچ، پانچ گھنٹے، اکبر ایکسپریس 4گھنٹے،جناح ایکسپریس،تیز گام ایکسپریس، جناح ایکسپریس،قراقرم ایکسپریس تین، تین گھنٹے،کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، پاک بزنس ڈھائی،ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس،شاہ حسین،پاکستان ایکسپریس دو، دو گھنٹے،خیبر میل ڈیڑھ اورگرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ،ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -