گھرمیں گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

گھرمیں گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

  



کوئٹہ(آئی این پی)  کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

گیس لیکج

مزید : صفحہ آخر


loading...