کوئٹہ،پی آئی اے کا مسافر طیارہ  رن وے سے پھسل گیا

  کوئٹہ،پی آئی اے کا مسافر طیارہ  رن وے سے پھسل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی) سول ایوایشن حکام کی ناقص کارکردگی کے سبب پی آئی آے کا طیارہ رن ون سے پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پی آئی سے عبد اللہ خان کے مطابق جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہوگئی۔ ایسے موسم میں ڈی آئسنگ  (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جوکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا نہیں کی گئی جس کے سبب طیارہ برف میں پھنس گیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق یہ سہولت مہیا کرنا ائیرپورٹ یعنی سول ایوایشن کا کام ہے۔ طیارہ پھسلنے  سے نقصان، مسافروں کو پریشانی اور پروازوں کا دیگر شیڈول شدید متاثر ہوتا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے بتایا کہ جدہ سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ برف، ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں منسوخ کردی ہیں۔پی کے 325/326 اسلام آباد سے کوئٹہ، پی کے 310/311 کرچی  سے کوئٹہ اور پی کے 8363 کوئٹہ سے کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی، مسافروں کو ہونے والی دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم موسم صورتحال ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ اور کال سنٹر مستعد ہے ہمارے مسافر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مسافر طیارہ 

مزید :

صفحہ آخر -