نجی ٹی وی کی خبر پر وزیراعظم کی ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز سے وضاحت طلب

نجی ٹی وی کی خبر پر وزیراعظم کی ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز سے وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کا سامان عام مارکیٹ میں فروخت ہونے کینجی ٹی وکی کی خبر پر وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوٹیلیٹی اسٹورز سے وضاحت مانگی تو وہ زونل منیجرز پر برہم ہوگئے۔ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے وزیراعظم کے نوٹس لینے پر اپنا غصہ آڈیو پیغام میں زونل منیجرز پر نکالا۔صحافیوں کیلئے تضحیک آمیز انداز اختیار کرتے ہوئے زونل منیجرز سے کہا کہ آپ لوگ میڈیا کو ہینڈل نہیں کر پاتے، کسی کا منہ بند کرنا ہو تو 5 کلو چینی یا آٹا دے دو۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو کیا وضاحت دوں کہ یہ ان کی یا ان کے عملے کی نالائقی ہے؟ اگر اب منفی خبر آئی تو برطرفیاں ہوں گی۔خیال رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو چینی، آٹا، گھی اور چاول پر 7 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔11 جنوری کو یہ خبر سامنے آئی کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی ملنے والی اشیاء عام مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بدین میں گھی، چینی، آٹا اور دیگر سامان کے ٹرک تاجروں کو فروخت کیے گئے ہیں، عام مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سامان پر وزیراعظم اسکیم کا مونو گرام بھی موجود ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -