سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی،ڈالر کی قدر 20پیسے کم، سونا فی تولہ 700روپے سستا

  سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی،ڈالر کی قدر 20پیسے کم، سونا فی تولہ 700روپے سستا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای100انڈیکس11.62پوائنٹس اضافے سے 43218.67پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.62پوائنٹس کے اضافہ سے 43218.67پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور12میں استحکام رہا۔دوسری جانبمقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 3پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کی کمی سے154.86روپے سے گھٹ کر154.83روپے اور قیمت فروخت154.96روپے سے گھٹ کر154.93روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر 155روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں عالمی گولڈ مارکیٹ میں 9ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1553ڈالر ہوگئی جس کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا700 روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کمی سے89600 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 76818روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید : صفحہ آخر


loading...