وزیر اعلیٰ نے انصافکی حکمرانی کو فروغ دیا،ناصر سلمان

  وزیر اعلیٰ نے انصافکی حکمرانی کو فروغ دیا،ناصر سلمان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل مشیر سیاسی امورصدر سینٹر ل پنجاب ناصر سلمان نے پنجاب حکومت کی کفایت شعاری اور سادگی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی عملی مجسم تصویر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں کرپشن سے پاک، انصاف کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، میرٹ کے عملی نفاذ، رنگ ونسل طاقت و اقتدار سے دور انصاف کی حاکمیت پر مبنی عملی گڈگورننس کا نظام قائم کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قلیل ترین مدت میں پنجاب کے سرکاری اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ، اقرباء پروری کا قلع قمع، میرٹ کے استحصال جیسی شرمناک روایات کو جڑسے اکھاڑ دیا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1