وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا،ہمایوں اختر

  وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا،ہمایوں اختر

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اور بے پناہ کوششوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،سیاسی مخالفین ابترمعاشی حالات کی وجہ سے ملک کی باگ ڈور تحریک انصاف کو ملنے پر بغلیں بجا رہے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن کے ذریعے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو قرضوں کے پہاڑ، تاریخ کا بلند ترین کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور غیر مستحکم معیشت ورثے میں ملے۔

لیکن وزیر اعظم عمران خان نے مایوس ہونے کی بجائے عزم او رحوصلہ دکھایا اور سب سے پہلے ملک کومعاشی طو رپر دیوالیہ ہونے کے خطرات سے بچایا۔ کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے دوست ممالک سے تعلقات کومزید مضبوط بنایا گیا ہے اور آج دنیا میں پاکستان کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاک فوج کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے پاکستان نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور انشااللہ یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1