آٹے اور گندم کا بحران شدت اختیار کر تا جارہا ہے،پرویز ملک

آٹے اور گندم کا بحران شدت اختیار کر تا جارہا ہے،پرویز ملک

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ آٹے اور گندم کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،حکمرانوں کی نالائقیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں،نالائقوں کا ٹولہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہے،نالائقوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ سچائی اور حقائق کی موجودگی میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا، نااہلوں کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے،اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا،کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1