اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا رویہ ہولناک ہے،لیاقت بلوچ

اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا رویہ ہولناک ہے،لیاقت بلوچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان سرکار جس طرح آئی، تباہی کر کے اسی راستے واپس بھی ہوگی۔صرف اقتدا ر کے لیے بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا۔ عمران خان نے صرف اپوزیشن، مخالف جماعتوں کے ساتھ ہی نہیں اپنے ممبران اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی غیر سیاسی، غیر جمہوری رویہ اختیار کیے رکھا۔ اب عمران خان کے لیے اقتدار بچانا ترجیح ہے تو انہیں بہت سارے کمپرومائز کرنا ہوں گے۔ آئندہ بجٹ سے پہلے ہر معاملہ عیاں ہوتا جائے گا۔ ایم کیو ایم فطری طور پر کسی کی حلیف نہیں، ہمیشہ آلہ کار ہی ہوتی ہے،اصل المیہ تو یہ ہے کہ ہر حکومت انکے تلخ ماضی کے باوجود انہیں سینے سے لگاتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ بھارت میں نریند ر مودی کے فاشسٹ اسلوب حکمرانی کے خلاف پورا بھارت احتجاج کی شاہراہ پر ہے۔ اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا رویہ ہولناک ہے۔ پوری دنیا میں بھارتی حکومت کا انسان دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیاہے۔ حکومت پاکستان اس اہم ترین موقع کو ضائع کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1