دانش سکولوں میں چھٹی جماعت کے لئے انٹری ٹیسٹ مکمل

  دانش سکولوں میں چھٹی جماعت کے لئے انٹری ٹیسٹ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب بھر میں قائم 16 دانش سکولوں میں چھٹی جماعت میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔چھٹی جماعت میں طلبہ و طالبات کی 1760 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 13 ہزار 3 سو 64 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ چھٹی جماعت کے لیے دانش سکول کے ہر کیمپس میں 110 طلبہ وطالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے۔پنجاب دانش سکولز کے کیپمسز میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 11 ہزار 7 سو 2 طلباو طالبات شریک ہوئے۔جبکہ دیگر صوبوں کے لیے مخصوص نسشتوں پررواں سال داخلہ کے لیے خیبرپختونخواہ بشمول فاٹا، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، پاٹا (پنجاب)، چولستان اور گلگت بلتستان کی 218 مخصوص نسشتوں کے لیے 1662 طلبہ و طالبات نے متعلقہ صوبائی دارلحکومتوں میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی 32 نسشتوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 16 فروری کو ہو گا۔وائس چیئرپرسن پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسی لینس اتھارٹی سمیرا احمد نے کہا ہے کہ پنجاب دانش سکولز کے شاندار تعلیمی نتائج اور بہترین رہائشی سہولیات کے باعث والدین کا دانش سکولز پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔