مولانا فدالرحمن درخواستی کی زندگی دین کیلئے وقف تھی،زاہدالراشدی
لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سابق سربراہ،حافظ الحدیث حضرت مولانامحمد عبدللہ دراخواستی کے جانشین اور پاکستا ن شریعت کونسل کے سربراہ حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی مرحوم کے انتقال پر ایک تعزیتی اجتماع جامع مسجد امن باغ بانپورہ لاہور میں قاری جمیل الرحمن اخترکی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکر ٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الرؤ ف فاروقی، مجلس احرا اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالدچیمہ اور جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مولانا مرحوم زندگی بھر قرآن و سنت کی تعلیم میں مصروف رہے۔
اور اپنی روحانی و خاندانی روایت کے مطابق خاموشی کے ساتھ مدارس کے ساتھ ختم نبوت کی تحریکوں کی بھی سرپرستی کی اور قرآنی مکاتب اور مساجد کی نگرانی و آبیاری کرتے رہے مقررین نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو مدتو ں یاد رکھا جائے گا۔