پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیاں بے توقیر ہو چکی ہیں،سمیع اللہ خان
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیاں بے توقیر ہو چکی ہیں۔اپوزیشن کی عدم موجودگی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس بے معنی ہیں۔حکومت یکطرفہ طور پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو چلا کر غلط روایت پیدا کررہی ہے۔اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے کا مطالبہ کیاہے دو ماہ قبل اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے کی وجہ سے احتجاجاً استعفے دیے تھے۔
گزشتہ اجلاس میں حکومت نے حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئر مین بنانے کا وعدہ کیا تھا۔جب تک حکومت حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئر مین نہیں بناتی اپوزیشن کسی قانونی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔