ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن ایم ڈی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن ایم ڈی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پر شہر میں بارش اور شدید ٹھنڈ میں بھی صفائی آپریشن جاری رہا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جی ایم آپریشن کا شہر کے مختلف مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے بارش کے پانی کے اخراج تک تمام ورکرز و افسران کو فیلڈ میں رہنے کی تاکیدکی اور بارش کے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے تمام ورکرز کو چوکنگ پوائنٹس پر تعینات کر دیاگیاا س سلسلے میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے واسا اور ضلعی اداروں کے ساتھ مکمل معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی گئیں ۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے محکمے کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گااس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کنٹریکٹرز کو فیلڈ میں تمام تر مشینری اور افرادی قوت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ شہری شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...