یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ کا امہ کے مسائل حل کرنیکا عزم

      یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ کا امہ کے مسائل حل کرنیکا عزم

  



لاہور)پ ر)دنیا بھر کی مسلمان سماجی تنظیموں کی نمائندہ تنطیم دی یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ (یونیو)کی ایگزیکٹو باڈی کا27واں اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت یونیو کے سیکرٹری جنرل علی کرت نے کی جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکورنے بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل یونیوشرکت کی۔اس کے علاوہ اجلاس میں یونیو کی دنیا بھر میں ممبرمسلم سماجی تنظیموں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے پہلے روز اراکین نے ینگ یونیو کی نوجوانوں کے لئے جاری کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے پیش نظر ا س کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔اس حوالے سے گزشتہ سال پاکستان میں ینگ یونیو اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 14ویں بین الاقوامی یوتھ گیدرنگ کے انعقاد کوسراہا گیا۔اس سلسلے کی 15ویں یوتھ گیدرنگ اگلے سال استنبول (ترکی) یا جکارتہ(انڈونیشیا)میں منعقد کروانے کے حوالے سے بھی پلان پیش کیا گیا۔جس میں دنیا بھر سے مسلم نوجوانوں خصوصا یورپی ممالک میں بسنے والے مسلم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیر کے مسئلے پر این جی او سیکٹر کو بھی اپنا مؤثر کردار اداکرنا چاہیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...