نوازشریف جلد واپس آکرایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنیں گے،عظمیٰ بخاری

نوازشریف جلد واپس آکرایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنیں گے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اورایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے۔عمران خان اور ان کے حواریوں کا نوازفوبیا ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیا رہا۔نوازشریف کو ٹی وی پر دیکھ کر حکومت کی عمارت لڑکھڑانے لگتی ہے۔نوازشریف کا نام ہی جعلی حکمرانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہیاگر یہ حکومت 2023تک قائم رہی توملک و قوم کے مزید زوال پذیر ہونے اندیشہ ہے۔حکمران اپنے سیاسی حریفوں کو چلتا پھرتا اور کھاتے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔حکمرانوں نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاحکمران طبقے کی بے شرمی اور ڈھٹائی کی حد نفرت اوردوریوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے۔مسلم لیگ (ن) میں ہر حتمی اور آخری فیصلہ قائد نوازشریف کا ہی ہوتا ہے
عظمیٰ بخاری