ریونیو کورٹس میں سینکڑوں کیس زیر التواء،سائلین خوار

ریونیو کورٹس میں سینکڑوں کیس زیر التواء،سائلین خوار

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ ریونیو کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے انتظامی افسران کی اضافی ڈیوٹیوں کے باعث ریونیو کورٹس میں سینکڑوں کیس التوا کا شکار، سائلین خوارہو کر رہ گئے۔متنازعہ ریکارڈ کی درستگی، وراثت کی درست تقسیم، زائد بیع انتقالات کی نظر ثانی، قبضہ گرداوری، ناموں کی درستگی، سینئر جونیئر انتقالات کے فیصلوں میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے جانے لگے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کی عدالت میں سب سے زیادہ، 431 کیس التوا کا شکار ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں 317 کیس گزشتہ کئی ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی عدالت میں مجموعی طور پر 52،کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی عدالت میں 28،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ کی عدالت میں 21 کیسز،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا کی عدالت میں 28،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی عدالت میں 31 اورکلیکٹر کنسولیڈیشن کی عدالت میں بھی 31 کیسز التوا کا شکار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1