زائد قیمتیں وصول کرنے پر 17دکاندار گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

  زائد قیمتیں وصول کرنے پر 17دکاندار گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی، ڈی سی لاہو ر دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 255 مقامات کو چیک کیا،42 خلاف ورزیاں پائی گئیں،88 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ17 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہد ایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری، نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، ریٹس کا جائزہ لیا۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیاز اور آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1