انوائرمنٹل کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری ماحولیات کے ساتھ ملاقات
لاہور(پ ر)انوائرمنٹل کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پانچ رکنی وفد نے صدر ای کیپ سید نہال اصغر کی قیادت میں سیکرٹری ماحولیات میڈم صائمہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کے قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے باوجود این او سیز کے اجراء کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور سیکرٹری کو بتایا ہے کہ ای پی اے کے افسران اور ملازمین کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے سینکڑوں فیکٹریوں اور کارخانوں کے این او سیز التوا کا شکار ہیں اور صوبہ پنجاب نئی فیکٹریوں اور کارخانوں کے قیام سے محروم ہوگیا ہے جس پر سیکرٹری ماحولیات نے ان کے تحفظات جلد سے جلد دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور این او سیز کے اجراء کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس بھی لے لیا۔ ای کیپ کے صدر سید نہال اصغر نے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام سے وزیر اعظم کے ویژن کی تکمیل کو ممکن بنایا جاسکتا ہے -
اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے