ایم اے،ایم ایس سی امتحانات کیلئے داخلہ فارم شیڈول جاری

  ایم اے،ایم ایس سی امتحانات کیلئے داخلہ فارم شیڈول جاری

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I اور پارٹ۔II، سالانہ امتحان2020ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔ ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ(بذریعہ ڈاک) اور12مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ10مارچ (بذریعہ ڈاک) اوردستی17مارچ ہے۔

ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری (بذریعہ ڈاک) اور9مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ6مارچ (بذریعہ ڈاک) اور دستی 13 مارچ ہے۔لیٹ کالج امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ5مارچ (بذریعہ ڈاک) اور12مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ10مارچ (بذریعہ ڈاک) اوردستی17مارچ ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری (بذریعہ ڈاک) اور9مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 6 مارچ (بذریعہ ڈاک) اور دستی13مارچ ہے۔پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19مارچ (بذریعہ ڈاک) اور26مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ24مارچ (بذریعہ ڈاک) اور دستی 31مارچ ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5مارچ (بذریعہ ڈاک) اور16 مارچ(دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم12 (بذریعہ ڈاک) اور دستی24مارچ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1