شالیمار ٹاؤن میں مضر صحت مربہ تیار کرنے والی2فیکٹریاں سیل

    شالیمار ٹاؤن میں مضر صحت مربہ تیار کرنے والی2فیکٹریاں سیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صحت دشمن عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران شالیمار ٹاؤن میں مضر صحت مربہ تیار کرنے والی دو فیکٹریوں عارف فوڈز اور شہزاد فوڈزکو سر بمہر کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران 5 ہزار کلو خام مال، 4 ہزار کلو پیٹھا، 2 ہزار 250 کلو تیار جعلی مربہ اور 1500 کلو مٹھاس برآمد کی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1