آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے،ڈاکٹر ندیم الحق

آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے،ڈاکٹر ندیم الحق

  



لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام ’سماجی ترقی میں غربا کے کردار‘ پر مباحثہ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق،پائیڈ سے ڈاکٹر ضیاء بانڈے، اے ڈبلیو پی سے طوبی سید، اے ڈبلیو پی اور ڈویلپمنٹ پریکٹیشنر عمار راشد، وکیل اسامہ خاور،چیئرمین شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب و امیر کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے پھیلنے سے شہریوں کے لئے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلند عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ضروری ہے۔ ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو سماجی مسائل کے حل کے لئے تحقیق کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس سماجی معاملات میں تحقیق سے استفادہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے کیلئے انفراسٹرکچر ہونا چاہیے اور ٹھیلے لگانے والوں کے لئے پالیسی ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پبلک لائبریریز، کمیونٹی سنٹرز اور پلے گراؤنڈز غربا کی حالت بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1