جے بی ایس پاکستان میں ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز کی واحد پارٹنر بن گئی

جے بی ایس پاکستان میں ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز کی واحد پارٹنر بن گئی

  



کراچی(پ ر)جعفر بزنس سسٹمز لمیٹڈ (جے بی ایس(نے حال ہی میں ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز (HPE) کے پلاٹینم پارٹنر (Platinum Partner) کا درجہ حاصل کرلیا۔ وہ HPE کی واحد پارٹنر ہے جس نے مالی سال 2020 کیلئے پاکستان میں پلاٹینم پارٹنر کا درجہ حاصل کیا اور HPE کی طرف سے عالمی سطح پر دیے جانے والا پارٹنرشپ کا یہ سب سے بڑا درجہ ہے۔ HPE پارٹنر نیٹ ورک میں اعلی ترین سرٹیفیکیشنز اور مسابقتی صلاحیت کے حامل پارٹنرز کو یہ درجہ دیا جاتا ہے۔پلاٹینم درجہ کے حصول سے قبل جے بی ایس (JBS) کو کئی سال تک پاکستان میں HPE کے گولڈ پارٹنر کا درجہ حاصل تھا۔ یہ درجہ پارٹنرز کو ان کی کارکردگی، خدمات اور قابلیت کی بنیاد پر دیا جاتاہے۔اس سنگ میل کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جعفر بزنس سسٹمز کے جعفر انفرسٹرکچر سولیوشنز کے کنٹری منیجر سید عادل ودود نے کہا کہ جے بی ایس (JBS) جدید ترین ٹیکنالوجی اور سولیوشن کی فراہمی کے ذریعے کاروبار کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے کی اعلیٰ کمپنیوں میں شمار ہونے کی حیثیت سے جے بی ایس (JBS) HPE کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ وہ ملک میں کاروباری کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ HPE نے کامیابی کے ساتھ ہماری مسابقتی برتری کے حصول میں ہماری مدد کی۔ اس نئی کامیابی کے ذریعے ہم اپنے کلائنٹس کو بہتر پیداواری صلاحیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کاروبار کو بہتر سے بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جے

بی ایس (JBS) نے اپنے صارفین کو ان کی سخت ترین کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انہیں جدید ترین سولیوشن فراہم کرنے کیلئے HPEکے ساتھ مل کر کام کیا ہے

مزید : علاقائی