سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 2فیصد اضافہ

سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 2فیصد اضافہ

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا دسمبر2019ء سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.61 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.97 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.56 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 472.94 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایاجو دسمبر2018ء کے مقابلے میں 14.05 فیصدزیادہ ہے۔دسمبر2018ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 414.59 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طورپر3.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مزید : علاقائی