ہائربنا پاکستان ائر کنڈیشننگ ٹیسٹنگ لیب بنانے والا واحد ادارہ

ہائربنا پاکستان ائر کنڈیشننگ ٹیسٹنگ لیب بنانے والا واحد ادارہ

  



لاہور (پ ر)پاکستان میں ایک وسیع مارکیٹ شئیررکھنے کی بدولت پچھلے دس سال سے ہائر ائر کنڈیشنر کی مارکیٹ میں مارکیٹ لیڈر ہونے کے منصب پر فائز ہے۔بہت سالوں سے پاکستان میں ائر کنڈیشنر ز کو لے کر کوئی قومی سٹینڈرڈ موجود نہیں ہیں۔مارکیٹ میں موجود پراڈکٹس کی کوالٹی خاصی بہتر نہیں ہے اور چند مقامی مینو فیکچررزاپنی پراڈکٹس کی کسی سرٹیفائیڈ لیبارٹری سے تصدیق کروائے بنا ہی اشتہارات میں جھوٹی اور غلط معلومات دے رہے ہیں۔سال 2017ء میں نیشنل انرجی ایفی شینسی سٹینڈرڈز کمیٹی اور ائر کنڈیشننگ سرٹیفیکیشن کمیٹی نے انرجی ایفی شینسی کی جانچ پڑتال کے لیے قدم اُٹھایا۔ہائر نے سال 2002ء میں ائر کنڈیشنر پراڈکٹس کی مختلف حالتوں میں جانچ پڑتال کے لیے اپنی پہلی اینتھاپی ڈیفرنس لیب قائم کی جو کہ پاکستان کی پہلی قائم شدہ ائر کنڈیشنر ٹیسٹنگ لیب تھی اور آج بھی پاکستان میں ائر کنڈیشنز کی ٹیسٹنگ کے لیے یہی لیب موجود ہے۔سال 2015ء میں ہائر کی ایکریڈیشن ٹیم نے لیب کو پی این اے سی (پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل) سے تصدیق کروانے کے لیے دو سال تک انتھک محنت کی۔سال 2019ء میں پی این اے سی کو لیب مینجمنٹ سسٹم (ISO 17025:2017)کی تعمیل کے لیے ایک رسمی درخواست بھجی گئی جس کا پہلی تشخیص کے بعد نومبر2019ء میں مکمل تشخیص کے ساتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا۔

اس سرٹیفکیشن کے بعد ہائر معیاری ترقی کے فروغ میں حصہ لینے کے لیے سر گرم ہے۔اب ہائر بیرونی صارفین کو بھی ٹیسٹنگ سروسز مہیا کر رہا ہے جو کہ پہلے اُن کے پاس نہیں تھیں۔

سرٹیفائیڈ ائر انتھاپی ڈیفرینس لیب میں کمرشل ائر کنڈیشنرز اور سپلٹ ائر کنڈیشنرزصلاحیتوں کی تشخیص اور اُن کی کولنگ کپیسٹی،ہیٹ کپیسٹی اور ائر والیوم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پراڈکٹس کی مینو فیکچرنگ اور کوالٹی کے معیار کو بین الاقوامی معیار سے مطابقت رکھوانے کے لیے تمام پراڈکٹس کو آئی ایس او 5151کے اسٹینڈرڈ کے مطابق چیک کیا گیا ہے ۔

ہائر کی ایکریڈایشن ایچ این آر اے سی ٹیسٹنگ لیب نے ثابت کیا کہ ہائر نا صرف پراڈکٹس کی مینوفیکچرنگ میں کمال رکھتا ہے بلکہ اُن کی کوالٹی کے معیار کی جانچ پڑتا ل کے لیے بھی ایک جدید طریقہ کار رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہائر کی پراڈکٹس پوری دنیا میں باقی تمام پراڈکٹس سے اعلیٰ اور بہترین ہیں۔

مزید : علاقائی