گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام

        گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام

  



لاہور(پ ر) گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاؤن شپ کا سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت صدر انجینئر محمد رمضان گھمن نے کی، اس کے علاوہ سوسائٹی انتظامیہ اور عہدیداران محمد اکرم، پروفیسر نصیر الدین سیکرٹری، انجینئر محمد رفیق فنانس سیکرٹری،ڈاکٹر ظہیر احمد، محمد شفیق چوہدری، سدید الدین بھنڈارہ، امان الہل، شوکت حسین، محمد عمران بشیر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوسائٹی ممبران کی بھی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں بجٹ برائے 2019-2020کی منظوری، آڈٹ اکاؤنٹس برائے سال 2017-2018کی منظوری۔ نئے اور پرانے ممبران کی آمد و رخصت کی توثیق و منظوری اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی جسے متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اس موقع پر صدر سوسائٹی انجینئر محمد رمضان گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوسائٹی کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں ان کوششوں کی وجہ سے سوسائٹی کا شمار لاہور کی بہترین سوسائٹیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے سوسائٹی کی 37کنال تقریباً زمین موضع سدھو میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، جناح پارک میں آٹھ کنال پر قبضہ بھی ختم کرایا گیا۔ انشاء اللہ جو باقی زمین ہے وہ بھی واگزار کرا لی جائیگی۔ اس کے علاوہ سوسائٹی میں تمام پارکس کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، نئے پودے لگائے گئے، جوگنگ ٹریک پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ لگایا جاتا ہے، پارکس میں LEDلائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سوسائٹی میں مساجد کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے، بجلی معطل ہونے کی صورت میں یو پی ایس کا انتظام ہے، گرمیوں میں نمازیوں کے لئے مساجد میں اے سی لگوائے گئے۔

سوسائٹی میں تمام سڑکوں پر LEDبلب لگا کر روشن کیا گیا ہے تاکہ سوسائٹی مکینوں کو سہولت رہے۔ سوسائٹی میں صفائی ستھرا ئی کا بہترین انتظام ہے، سیوریج سسٹم میں بہتری آئی ہے، نئی سیوریج لائن بچھائی گئی ہیں، سڑکوں کی حالت کو بہتر کیا گیا ہے، سوسائٹی مکینوں کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے سوساٹی میں لیڈی پارک اور عبدالقدیر پارک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے اس کے علاوہ فیز IIIمیں بھی دو عدد ROفلٹریشن لگا دیئے ہیں، سوسائٹی مکینوں کو سکیورٹی کی بہترین سہولت دی گئی ہے، مکینوں کی سکیورٹی کے لئے ایک گاڑی اور چار موٹر سائیکل ہمہ وقت گشت پر رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور صرف سوسائٹی مکینوں کی خدمت ہے۔

مزید : علاقائی